رحیم یار خان کے قریب نہر میں 60 فٹ چوڑا شگاف پڑ نے سے 2 بستیاں زیر آب آگئیں

جمعہ 25 نومبر 2016 12:01

رحیم یار خان کے قریب نہر میں 60 فٹ چوڑا شگاف پڑ نے سے 2 بستیاں زیر آب ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) رحیم یار خان کے قریب نہر میں 60 فٹ چوڑا شگاف پڑ نے سے 2 بستیاں زیر آب آگئیں اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے محکمہ آبپاشی کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ رحیم یار خان کے نواحٰ علاقے بستی ڈرگ ماچھی میں دیگی نہر میں 60 فٹ چوڑا شگاف پڑ نے سے 2 بستیاں زیر آب آگئیں جبکہ وسیع رقبہ پر پانی پھیل جانے سے باغات اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلابی صورحال سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور 2 بستیاں زیر آب آنے سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ نہر کے بند کی مرمت کے لئے عملے کو روانہ کردیا گیا ہے۔ متاثرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے مالی نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔