22 ویں نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے انعقاد سے باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئینگے،خاور شاہ

جمعہ 25 نومبر 2016 12:01

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن صدر سید خاور شاہ نے کہا ہے کہ 22 ویں نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کے انعقاد سے قومی بیس بال ٹیم کو نئے باصلاحیت کھلاڑی ملیں گے جو کہ اگلے سا ل پا کستان میں منعقد ہونے والے 13 ویں ویسٹ ایشیا کپ میں ملک کی نمائندگی کرینگے۔ پاکستان میگا ایونٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہا ہے امید ہے کہ اس مرتبہ بھی ہمارے کھلاڑی پوری تیاری کے ساتھ ٹائٹل کا دفاع کرینگے۔

انہوں نے بتایا کہ 13واں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ پاکستان میں منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں افغانستان، بھارت، ایران، ایراق، نیپال سر ی لنکا اور پاکستان کی بیس بال ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ کو پہلے اسلام آباد میں منعقد کروانے کا ارادہ تھا لیکن لاہور کے اسپانسرز سے بات چیت چل رہی ہے اور اگر انہوں نے اسپانسر دینے کی حامی بھر لی تو چیمپئن شپ بحریہ ٹائون میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

22ویںقومی بیس چیمپئن شپ جو کہ جمعہ کو سے بحریہ ٹائون میں شروع ہیں اسکے انعقاد کے بہترین انتظامات کیئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، پولیس، ایچ ای سی، فاٹا، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پی کے اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ کا فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائیگا۔