بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمنشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

جمعہ 25 نومبر 2016 11:56

بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمنشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے اہلکاروں نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مردان کا رہائشی علی گوہر نجی ایئرلائن کی پرواز سے دوحہ جارہاتھا کہ اے ایس ایف کے اہلکاروں نے مذکورہ شخص کو مشکوک جانتے ہوئے سامان کی تلاشی لی اور تلاشی کے دوران ملزم کے سامان سے دو کلو ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ملزم نے منشیات مٹھائی کے ڈبے میں چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف اہلکارو ںنے ملزم کو مزید تفتیش کی لئے انٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا ہے۔