ارجن کپورکے ساتھ گہری دوستی پرملائکہ نے چپ توڑدی

سب اس دوستی کو دوسرا رنگ دینے پرتلے ہوئے ہیں جو بالکل غلط ہے ،ْ انٹرویو

جمعہ 25 نومبر 2016 11:51

ارجن کپورکے ساتھ گہری دوستی پرملائکہ نے چپ توڑدی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) بالی ووڈ اداکار و ہدایتکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ 18 سال کے شادی کے بندھن میں بندھے رہے تاہم دونوں فلمی ستاروں نے اختلافات کے باعث گزشتہ ایک سال سے علیحدگی اختیارکررکھی تھی ،ْ کچھ عرصے قبل ہی دونوں نے باقاعدہ طورپرطلاق کیلئے عدالت سے رجوع بھی کر لیا تھا تاہم ملائکہ اروڑہ کا نام پہلے ایک بزنس مین اور پھراداکارارجن کپور سے نام سے جوڑا جارہا تھا تاہم اب بالی ووڈ آئٹم گرل نے اس حوالے سے چپ توڑ ہی دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور ملائکہ اروڑہ خان سے جب ایک انٹرویو کے دوران ارجن کپورکے ساتھ گہری دوستی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ارجن میرے بہت اچھے دوست ہیں لیکن سب اس دوستی کو دوسرا رنگ دینے پرتلے ہوئے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے۔واضح رہے کہ اداکار ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کا 14 سالہ بیٹا ارہان خان ہے ،ْ دونوں نے 18 سالہ رفاقت کے بعد گزشتہ ماہ باہمی رضامندی سے طلاق لینے کیلئے فیملی کورٹ میں درخواست بھی دائرکردی ہے۔