ہالی ووڈ کی نئی فلم اسمرفز دی لوسٹ ولیج کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 7اپریل 2017کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ 25 نومبر 2016 11:51

ہالی ووڈ کی نئی فلم اسمرفز دی لوسٹ ولیج کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) ہالی ووڈ کی2011 کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم دی اسمرفز کے نئے حصے اسمرفز دی لوسٹ ولیج کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیلی ایسبیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسمرفز کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دینگے۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو، مینڈی پیٹنکن، جیک میک بریئر، ڈینی پوڈی اور رین ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 7اپریل 2017کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

متعلقہ عنوان :