فوج کے شروع کردہ کام جاری رہیں گے ۔آرمی چیف

میں نے پوری کوشش کی اور جو میں کر سکتا تھا میں نے کیا۔ میری خدمات ملک میں دستیاب رہیں گی، جنرل راحیل شریف کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 25 نومبر 2016 11:21

فوج کے شروع کردہ کام جاری رہیں گے ۔آرمی چیف

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 نومبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ فوج کے شروع کردہ کام جاری رہیں گے ۔نور خان ائیر بیس پر میڈیا سے گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ میں ملک کی خاطر ہر ممکن کام کے لیے کوشاں رہا ۔ ملک کے لیے ہر ممکن کام کرنے کی میں نے پوری کوشش کی اور جو میں کر سکتا تھا میں نے کیا۔ میری خدمات ملک میں دستیاب رہیں گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ میری تمام زندگی ملک کی خاطر کام کرنے اور اس جدو جہد میں صرف ہوئی ہے ، میں اپنی باقی زندگی بھی اسی کام میں وقف کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ اب باقی وقت شہدا کے ورثا کے لیے وقف کروں گا ۔اور ایسےہی اپنی تمام زندگی ملک کی خدمت کرتا رہوں گا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ فوج کے ادارے نے دہشتگردوں کے خلاف کام کیا ہے اور آئندہ بھی ہمارا ادارہ ایسے ہی کام کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے مزید کہا کہ میرا ایمان ہے پاکستانی قوم نےدہشتگردی کےخاتمے کا عزم اورارادہ کرلیاہے،۔ مجھے یقین ہےکہ پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کاصفایا ہوجائےگا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ میں نے جو فیصلہ کیاہےوہ قوم اور ملک کے مفاد میں کیاہے،میں قوم کی خدمت کیلیےحاضرہوں۔ ور انشاءاللہ پاکستان کےآنے والے دن بہت اچھے ہوں گے،۔نور خان ائیر بیس پر خطاب کرنے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوکاڑہ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ پاک فوج کے جوانوں سے الوداعی خطاب کریں گے۔