لاہور،باغبانپورہ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

جمعہ 25 نومبر 2016 11:23

لاہور،باغبانپورہ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

باغبانپورہ شیلر سٹاپ میں بچوں کی لڑائی بڑوں تک جا پہنچی۔ دو گروپوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والا چالیس سالہ شیر داد چار بچوں کا باپ تھا۔ فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی بھی ہوا جس کو طبی امد اد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔