حب میں مسافرکوچ اورٹریلر میں تصادم ،15افراد زخمی،ہسپتال منتقل

جمعہ 25 نومبر 2016 11:23

حب میں مسافرکوچ اورٹریلر میں تصادم ،15افراد زخمی،ہسپتال منتقل
حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) حب میں بیلہ کے قریب مسافرکوچ اورٹریلرکی ٹکرکے نتیجے میں15افراد زخمی ہوگئے،زخمیو ں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب خضدارسے کراچی آنے والی مسافر کوچ اور ٹرالرآپس میں ٹکراگئے،تصادم کے نتیجے میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بیلہ سول ہسپتال منتقل کردیا،زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :