مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

بھارت اقوام متحدہ کی قرار داد کے برعکس مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کرانے کے بجائے بربریت کا مظاہرہ کر رہا ہے،درخواست گزار

جمعہ 25 نومبر 2016 11:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) کشمیریوں پر مظالم اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار داد کے برعکس مقبوضہ جموں کشمیر میں رائے شماری کرانے کے بجائے کشمیریوں پر مظالم کر رہا ہے جس سے خطے میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہو رہی ہے ، اگر بھارتی مظالم کا سلسلہ بند نہ ہوا تو دو ایٹمی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیاں چوتھی جنگ چھڑنے کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دنیا کے امن کو برقرار رکھنے اور بھارت کو اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل درآمد کا پابند بنانے کیلئے عدالت حکومت پاکستان کو مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اجاگر کرنے اور عالمی فورمز پر اٹھانے کا حکم دے۔