سندھ ہائیکورٹ ،لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں فریقین سے 12 جنوری تک تحریری جواب طلب

لاپتہ شہریوں کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے حراست میں لیا، شہریوں کو کسی عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ ہی گرفتاری ظاہر کی گئی،درخواست گزار

جمعہ 25 نومبر 2016 11:22

سندھ ہائیکورٹ ،لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں فریقین سے 12 جنوری تک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت پر فریقین سے 12جنوری کو تحریری جواب طلب کر لیا۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئی جی، محکمہ داخلہ، ڈی جی رینجرز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جنوری کو تحریری جواب طلب کر لیا۔ درخواست گذاروں نے موقف اختیار کیا کہ لاپتہ شہریوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا۔ شہریوں کو نہ کسی عدالت میں پیش کیا گیا اور نہ گرفتاری ظاہر کی گئی۔ استدعا کی گئی ہے کہ لاپتہ شہری کسی جرم میں ملوث ہیں توعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔