چیف آف دی ائیر سٹاف نیشنل کبڈی چیمپین شپ (سرکل سٹائل)28 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعہ 25 نومبر 2016 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ائیر سٹاف نیشنل کبڈی چیمپئن شپ 2016(سرکل اسٹائل) 28 نومبر سے جناح سٹیڈیم ،اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرورنے بتایاکہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان ائیر فورس، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پولیس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ریلویزے، سوئی گیس، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پخونخوا اور آزاد کشمیر شامل ہیں اور ان ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ میںگروپس میں سنگل لیگ کی بنیاد پر میچز کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ میں سے ٹا پ دو، دوٹیمیں کواٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیمیں 27 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں گی اور اسی روز منیجرز میٹنگ ہوگی۔ چیمپئن شپ میں 8 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ، چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کے لئے 4لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔دوسری پوزیشن پر آنے والے والی ٹیم کو 2لاکھ روپے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیموں کو 75ہزار ، 75ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی اس کے علاوہ چیمپین شپ کے بہترین دو کھلاڑیوں کو 25 ،25ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :