ْچیف آف دی ائیر سٹاف نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیںپرسوں اسلام آباد پہنچیں گی

جمعہ 25 نومبر 2016 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ائیر سٹاف نیشنل کبڈی چیمپئن شپ 2016(سرکل اسٹائل) 28 نومبر سے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں اتوار کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرورنے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 12ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان ائیر فورس، پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پولیس، ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ریلویزے، سوئی گیس، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پخونخوا اور آزاد کشمیر شامل ہیں اور ان ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

چیمپئن شپ میںگروپس میں سنگل لیگ کی بنیاد پر میچز کھیلے جائیں گے اور ہر گروپ میں سے ٹا پ دو، دو ٹیمیں کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی اور منیجرز میٹنگ 27 نومبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں 8 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کیلئے 4 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ دوسری پوزیشن پر آنے والے والی ٹیم کو 2 لاکھ روپے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیموں کو 75ہزار ، 75ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی اس کے علاوہ چیمپئن شپ کے بہترین دو کھلاڑیوں کو 25 ،25 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :