نجران کی جیل میں سزائے موت کے قیدی کی شادی

جمعہ 25 نومبر 2016 10:50

نجران کی  جیل میں سزائے موت کے قیدی کی شادی

نجران:(اردو پوائنٹ تازہ ترین ، 25نومبر 2016): سعودی عرب کی جیل سے غم کی بجائے خوشی کی خبر آئی ہے ۔جیل میں قصاص کے سزا یافتہ ایک مجرم کی حال ہی میں ہونے والی شادی کی تقریب نے سارا منظر بدل دیا۔

(جاری ہے)

عربی ٹی وی کے مطابق منفرد شادی کی تقریب نجران کی جیل میں ہوئی۔ جیل انتظامیہ نے سزائے موت کے قیدی سالم حسن الکربی کی شادی اس کی قبیلے کی ایک خاتون کے ساتھ کرانے کا پورا اہتمام کیا۔ شادی کی منفرد تقریب میں ڈائریکٹر جیل خانہ جات کیٹپن محمد صالح القحطانی اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ عصام السرحانی نےبھی شرکت کی۔ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کرنل الشمری نے بتایا کہ ملزم الکربی کی جیل میں شادی کے لیے ہرممکن سہولت فراہم کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ ملزم کی جیل میں شادی کی تقریب پر وہ بہت خوش ہیں۔