بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔ ایلسٹر کک

جمعہ 25 نومبر 2016 11:03

موہالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قائد اور اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے ٹیم کو میدان میں اتاریں گے اور میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں شاندار کم بیک کرینگے۔

(جاری ہے)

بھارت نے انگلینڈ کی ٹیم کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 246 رنز سے شکست دی تھی۔ اپنے انٹرویو میں ایلسٹر کک نے کہا کہ موجودہ کمبی نیشن کے ساتھ ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست پر مایوسی ہوئی تاہم وہ شکست کو بھلا کر ٹیم کو میدان میں اتارینگے اور کوشش ہوگئی بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دوبارہ نہ دوہرائیں۔ ایلسٹر کک نے ٹیم کو خبردار کیا کہ بھارت کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی کے لئے سرتوڑ کوشش کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :