بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 25 نومبر 2016 11:03

ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کل ہفتہ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور لیگ میں کل پہلا میچ کومیلا وکٹورینز اور ڈھاکہ ڈائنامیٹز کی ٹیموں کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں راجشاہی کنگز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیمیں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :