اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں 4.6 شدت کا زلزلہ

جمعہ 25 نومبر 2016 11:03

اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں 4.6 شدت کا زلزلہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 11 بجکر 29 منٹ پر اسلام آباد، را ولپنڈی،اٹک ،سوات مالاکنڈ او ر ہری پورکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلہ میں 35کلو میٹر زیر زمین تھا۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :