رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑے صنعتی اداروں (ایل ایس ایم ) کی شرح نمو میں 2.2 فیصد کا اضافہ

جمعہ 25 نومبر 2016 10:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑے صنعتی اداروں (ایل ایس ایم ) کی شرح نمو میں 2.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر 2016ء کے دوران گزشتہ مہینے کے مقابلہ میں ایل ایس ایم کی شرح ترقی میں 1.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں لوہے اور سٹیل کی صنعت کی شرح ترقی میں 12.98 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ الیکٹرانکس میں 12.27 فیصد ‘ نان سٹیلک منرل پراڈکٹس میں 9.24 فیصد ‘ فارما سیوٹیکلز میں 7.95 فیصد ‘ فرٹیلائزرز میں 6.49 فیصد ‘ ہیپر اینڈ بورڈ میں 6.12 فیصد ‘ آٹو موبائلز میں 3.79 فیصد اور ربڑ کی مصنوعات کے شعبہ میں 0.27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔