پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر ای) نے جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2016ء کے دوران 22.87 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے

جمعہ 25 نومبر 2016 10:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر ای) نے جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2016ء کے دوران 22.87 ارب روپے کے ٹیکسز وصول کئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران اتھارٹی کے وصول کئے گئے ٹیکسز کا حجم 17.19 ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران پی آر اے کے ٹیکس محصولات میں 33 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ پی آر اے نے رواں مالی سال کے لئے ٹیکس محصولات کا ہدف 86.5 ارب روپے مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :