رواں مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی چار ماہ کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 19 فیصد کی کمی

جمعہ 25 نومبر 2016 10:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) رواں مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی چار ماہ کے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 19 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی منڈیوں میں سخت مقابلہ اور قیمتوں میں کمی کے رحجانات کے باعث برآمدات کم ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2016ء کے دوران 391.65 ملین ڈالر کے چاول برآمد کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال 2015-16 کے اسی عرصہ کے دوران 484.478 ملین ڈالر کے چاول برآمد کئے گئے تھے اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران چاول کی ملکی برآّدات میں 19 فیصد یعنی 92.822 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے چیئرمین محمود مولوی نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں چاول کی قیمتوں میں کمی کے رحجان اور برآمد کنندگان کے مابین سخت مقابلہ کی وجہ سے برآمدات میں کمی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ رواں سال چاول کی برآمد کے حوالہ سے مختلف مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ چین چاول کا بڑا درآمد کنندہ ہے اور ملکی برآمدات کے فروغ کے لئے چینی تاجروں سے رابطے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :