ہیملٹن ٹیسٹ ، پاکستانی باؤلر ز نے کیوی کپتان کین ولیمسن کا توڑ نکال لیا

جمعہ 25 نومبر 2016 08:58

ہیملٹن ٹیسٹ ، پاکستانی باؤلر ز نے کیوی کپتان کین ولیمسن کا توڑ نکال ..

ہیملٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء ) پاکستانی باؤلر ز نے کیوی کپتان کین ولیمسن کا توڑ نکال لیا ۔ 26سالہ ولیمسن اس وقت دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک مانے جاتے ہیں جن کے بلے سے رنز اگلنے روکنا کسی بھی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہوتا ہے تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی باؤلرز نے کیوی کپتان کا کوئی توڑ تلاش کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ولیمسن اب تک پاکستان کیخلاف 7ٹیسٹ میچز کی 12اننگز میں 35.50کی اوسط سے 426رنز بناچکے ہیں جو ان کی ٹیسٹ کھیلنے والے کسی بھی ملک کیخلاف بدترین اوسط ہے ،ولیمسن نیوزی لینڈ کے میدانوں میں پاکستانی باؤلرز کیخلاف اور زیادہ بندھے ہوئے نظر آتے ہیں جہاں انہوں نے محض 23.57کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔