دوسرا ٹیسٹ ،نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ پہلے روز 2وکٹوں پر 77رنز بنالیے

جمعہ 25 نومبر 2016 08:42

دوسرا ٹیسٹ ،نیوزی لینڈ نے بارش سے متاثرہ پہلے روز 2وکٹوں پر 77رنز بنالیے

ہیملٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 25نومبر۔2016ء ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز نیوزی لینڈ نے 2وکٹوں کے نقصان پر 77رنز بنا لیے ہیں ۔ہیملٹن کے سیڈن پارک سٹیڈیم میں جاری میچ میں قومی ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کیویز ٹیم کی جانب سے جیت راول اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا ، پہلی ہی گیند پر راول نے محمد عامر کو چوکا لگایا جس کے بعد اگلی ہی گیند پر سمیع اسلم نے راول کا آسان کیچ چھوڑ دیا تاہم اسی اوور کی آخری گیند پر ٹام لیتھم سلپ پر سمیع اسلم کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے ،سہیل خان نے 15ویں اوور کی آخری گیند پر 13کے انفرادی سکور پر نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن کی وکٹ اپنے نام کی۔

راول اور روس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کا سکور 77رنز تک پہنچایا تو بارش کے باعث میچ روکنا پڑا جس کے بعد مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے کھیل ختم ہونے کا اعلان کردیا ،پاکستان کے لیے محمد عامر اور سہیل خان نے ایک ، ایک شکار کیا ۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم میں مصباح الحق کی غیر موجودگی میں اظہر علی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں ،دوسرے ٹیسٹ میں تیز پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ ٹیم میں عمران خان جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، بابراعظم، یونس خان، محمد رضوان، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد عامر اور سہیل خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :