سٹی ٹریفک پولیس کے 04انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

جمعہ 25 نومبر 2016 10:56

فیصل آباد۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) سٹی ٹریفک پولیس کے 04انسپکٹرز نے ڈی ایس پی کے عہدہ پرپروموشن ملنے کے بعد نئی ذمہ واریاں سنبھال لیں ترقی پانے والے انسپکٹر زنے ٹریفک پولیس میں احسن انداز سے اپنے فرائض منصبی نبھائے اور بہترین پولیس آفیسر ہونے کا ثبوت دیا ،ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عارف شہباز خان وزیر نے ڈی ایس پی کے عہدہ کے شولڈرز بیجز لگانے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تفصیلات کے مطابق ٹریفک ہیڈکواٹرز میں ترقی پانے والے ٹریفک انسپکٹرز کیلئے شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیااس موقع پر سی ٹی او نے کہا کہ محنت ،لگن اور خلوص نیت ہمیشہ کامیابیوں کی ضمانت ہوا کرتے ہیں لہٰذا نیک جذبوں اور محنت کے ساتھ اپنے فرائض کو نئی پوسٹنگ پر نبھائیں چیف ٹریفک آفیسر نے رائے اللہ دتہ ، محمد اکرم اور ساجدہ اعوان کو ڈی ایس پی کے عہدہ کے شولڈز بیجز لگائے، رائے اللہ دتہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز چینیوٹ، محمد اکرم ایس ڈی پی او احمد پور سیال اور ساجدہ اعوان ڈی ایس پی ٹریفک پیپلز کالونی سرکل جبکہ نسیم اختر ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ خدمات سرانجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :