پولیس کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کارروائی،8پسٹل، 3عدد بندوق ،ایک عدد کلاشنکوف اور78کریمنلز اورمجرمان اشتہاری گرفتار

جمعہ 25 نومبر 2016 10:56

فیصل آباد۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئی08 عدد پسٹل،03عدد بندوق،ایک عدد کلاشنکوف قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب47اشتہاری مجرمان، 19ٹارگٹ ایفنڈرز اور12عدالتی مفرور کوگرفتارکرلیا۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئی8.245 کلوگرام چرس اور25لیٹر شراب برآمد کرلی ۔

متعلقہ عنوان :