ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی تھانہ بٹالہ کالونی میں کھلی کچہر ی

جمعہ 25 نومبر 2016 10:56

فیصل آباد۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا نے عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کیلئے تھانہ بٹالہ کالونی میں کھلی کچہری منعقد کی ، اس موقع پر ڈی ایس پی فیکٹری ایریا محمد خالد ،ڈی ایس پی بٹالہ کالونی محمد عمران ، ایس ایچ او تھانہ بٹالہ کالونی سب انسپکٹر محمد عاصم رشید ، ایس ایچ او ڈی ٹائپ سب انسپکٹر محسن منیر ،ایس ایچ او فیکٹری ایریا سب انسپکٹر عبدالجبار ،ایس ایچ او سمن آباد نعیم عادل اور دیگر معززین کی بڑی تعداد موجود تھی ، کھلی کچہری میں سے ذوالفقار ،بابر ،محمد عثمان،عظیم ،فرخ، یاسر وغیرہ نے اپنے مسائل پیش کیے جن کے حل کیلئے موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر فرخ رضا نے احکامات صادر کئے۔

اس موقع پرایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصدعوام اور تھانہ کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہے ،جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام اور پولیس کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

آخر میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے شرکاء کھلی کچہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف تھانہ بٹالہ کالونی بلکہ فیصل آباد کے تمام تھانے شریف لوگوں کیلئے جنت اور جرائم پیشہ عناصر کیلئے جہنم ثابت ہونگے ۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام ایس ایچ او ز اور محرران کو کہا کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

متعلقہ عنوان :