آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مقابلہ نعت خوانی انعقاد

جمعہ 25 نومبر 2016 10:53

فیصل آباد۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام قومی مقابلہ نعت خوانی کے سلسلے میں ضلعی مقابلہ منعقد ہوا جس میں پندرہ سال سے کم عمر بوائز کی کیٹگری میں عمر دراز،واصف علی اور علی رضا نے باالترتیب اول،دوم اور سوم جبکہ گرلز میں رغینا بخاری نے پہلی،رخسانہ کنول نے دوسری اور طاہرہ بی بی نے تیسری،15 تا 25 سالہ مقابلہ میں ردا فاروق،حرا رفیق اور زینب نے پہلی تین پوزیشن حاصل کی اسی طرح بوائز میں حماد رضا نے پہلی،عامر سیفی نے دوسری اور محمد طیب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید نے بتایا کہ پوزیشن ہولڈرز بوائز و گرلز کی نامزدگی قومی مقابلہ نعت خوانی کیلئے بجھوائی جائے گی۔