فرانس کے شہر مونٹ پیلیئر میں مسلح شخص کا اولڈہوم پر حملہ، 2شخص ہلاک، 70 راہبوں کو یرغمال بنالیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 25 نومبر 2016 04:21

فرانس کے شہر مونٹ پیلیئر میں مسلح شخص کا اولڈہوم پر حملہ، 2شخص ہلاک، ..

مونٹ پیلیئر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24نومبر۔2016ء) فرانس کے شہر مونٹ پیلیئر میں مسلح شخص نے اولڈہوم پر حملہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسلحے سے لیس ایک شخص نے اولڈ ہوم پر حملہ کیا ہے ۔ فائرنگ میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق ایک شخص جس نے ماسک پہنا ہوا ہے اور اس کے پاس چاکو اور شارٹ گن ہے اس نے ریٹائر افراد کے مرکز پر حملہ کیا ہے اور فائرنگ میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ مسلح شخص نے وہاں موجود 70 راہبائوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی نے عمارت اور علاقے کو گھیرے میں‌لے لیا ہے۔ مسلح شخص کے حملے بارے ابھی کچھ واضح نہیں ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :