پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سکولوں‘ کالجوں اور ہسپتالوں کی کینٹینوں اور کیفے ٹیریاز پر چھاپے
چلڈرن ہسپتال‘ جناح ہسپتال اور علامہ اقبال میڈیکل کالج کے کیفے ٹیریازکوناقص صفائی پر جرمانے فریسکو سویٹس سیل کردی
جمعرات 24 نومبر 2016 23:23
(جاری ہے)
داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے گورسی بیکری کو جعلی لیبل اور زائد المعیاد اشیاء کے استعمال پر سیل کر دیا۔نشتر ٹائون کی ٹیم نے گرین ٹائون میں ساحل فروزن فوڈز یونٹ کو انتہائی ناقص صفائی پر فوری سربمہر کر دیا۔
راوی ٹائون کی ٹیم نے شاہدرہ میں شفیق بیکری کو فوڈ اتھارٹی لائسنس کی عدم موجودگی اور واش روم کے قریب پروڈکشن پر سربمہر کر دیا۔ واہگہ ٹائون کی ٹیم نے جلو موڑ پر بٹ دہی بھلے اور شمع کریانہ سٹور کو پروڈکشن ایریا میں کوڑا کرکٹ کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بالترتیب تین ہزار اور 7500 روپے جرمانہ کیا۔ عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے اچھاگجر ملک شاپ کو فریزر میں خراب دودھ کی موجودگی پر 5ہزار جبکہ پاک شیریں سویٹس کو ناقص غذائی اجزاء اور بدترین صفائی پر 20ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے 7دن میں انتظامات بہتر کرنے کی وارننگ جاری کی۔ سمن آباد کی ٹیم نے غزالی روڈ پر انیس بیکری جبکہ ایوبیہ مارکیٹ میں رانا دلدار سویٹس کو صفائی کے معیار پر پورا نہ اترنے پر بالترتیب 5ہزار اور 6ہزار روپے جرمانہ کیا۔ راولپنڈی کی ٹیم نے سیدپور روڈ پر بالاتکہ ہائوس کو زائدالمعیاد اشیاء اور فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ معیارپر پورا نہ اترنے پر 70ہزار ‘ کمرشل ایریا میں ریفریشمنٹ سنٹر اور المعراج چکن شاپ کو پندرہ پندرہ ہزار روپے جرمانہ کیا۔ڈی ڈی او راولپنڈی فریحہ انور نے مری روڈ پر فریسکو سویٹس پروڈکشن یونٹ اینڈ آئوٹ لیٹ کو زائدالمعیاد ‘ مضرصحت ‘ ناقص اور غیرمعیاری اجزاء کی پروڈکشن اور فروخت پر فوری سیل کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.