ْ صوبے میں آرکیا لوجیکل کے تحفظ اور اسے محفوظ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ

جمعرات 24 نومبر 2016 23:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ صوبے میں آرکیا لوجیکل کے تحفظ اور اسے محفوظ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، اس مقصد کیلئے سندھ حکومت کو ڈونرز ایجنسیز سے ضروری مدد کی ضرورت ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے جمعرات کو وزیر اعلیٰ ہائوس میں اٹلی کے سفیرMr Stefan Pontecorve سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

ان کے ہمراہ اٹلی کے قونصل جنرل گیان لوکاروباگوٹی بھی تھے اور وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری نوید کامران بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یونیسکو مکلی کے آرکیالوجیکل سائیٹ کی بحالی کیلئے تعاون کر رہا ہے اور اسی طرح کا کام موہن جو دڑو پر بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس کے علاوہ بھی متعدد مقامات ہیں جن کا تحفظ اور محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔

اٹلی کے سفیر نے کہا کہ ان کے پاس آرکیالوجیکل سائیٹ کے تحفظ کیلئی4 تا 5 ملین ڈالر کے خاطر خواہ فنڈ موجود ہیں جس کیلئے ان کی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ کام کیلئے تیار ہے۔ ملاقات میں انہوں نے اس حوالے سے مزید روابط اور تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مہمانوں کو سندھ کے روایتی تحائف سندھی ٹوپی، اجرک اور یادگار شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :