امن کلچر کو فروغ دینے اور تشدد کے خاتمہ کیلئے گرانقدر کردار پر دو پاکستانی خواتین گلالئی اسماعیل اور صبا اسماعیل کو اعلیٰ اعزاز شیراک پرائز عطا کیاگیا

جمعرات 24 نومبر 2016 23:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) دو پاکستانی خواتین گلالئی اسماعیل اور صبا اسماعیل کو امن کلچر کو فروغ دینے اور تشدد کے خاتمہ کیلئے گرانقدر کردار پر اعلیٰ اعزاز شیراک پرائز عطا کیاگیا انہیں یہ اعزاز پیرس میں ایک شاندار تقریب میں فرانس کے سابق وزیر ثقافت کرسٹائن البینل نے عطا کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں فرانس کے صدر فرانکوئس اولاندے پاکستان کے سفیر معین الحق، دانشوروں، سول سوسائٹی کے اراکین، سفارتکاروں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

فرانسیسی صدر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کینفلکٹ زون میں خواتین کو بااختیار بنانے پر این جی اوز aware grils کو خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ یہ تنظیم خواتین کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کوششیں کررہی ہے تاکہ خواتین تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ خود کو معاشی طور پر بااختیار بنا سکیں۔ پاکستانی سفیر نے دونوں خواتین کو شیراک پرائز حاصل کرنے پر مبارکباد اور کنفلکٹ زون میں خواتین کیلئے کام کرنے کی تعریف کی۔