وزیراعظم نے عشائیے میں آنیوالے معزز مہمانوں کو فرداً فرداً مصافحہ کرکے رخصت کیا

جمعرات 24 نومبر 2016 23:03

وزیراعظم نے عشائیے میں آنیوالے معزز مہمانوں کو  فرداً فرداً مصافحہ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزازمیں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کیلئے آنیوالے معزز مہمانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کرکے انہیں رخصت کیا۔عشائیے کے دوران خوبصورت دھنیں بھی بجائی گئیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دھنیں بجانے والے کے پاس جاکراس کی تعریف کی ،دھنوں میں ایک دھن ’’آج جانے کی ضدنہ کرو‘‘بھی شامل تھی ‘‘جبکہ دیگردھنوں میں’’ میرے ڈھول سپاہیاتینوں رب دیاں رکھا‘‘اور’’تاجدارحرم ہونگاہ کرم ‘‘ اور ‘ اور ’’چاندنی راتیں ‘‘ بھی شامل تھیں ۔

سینیٹرمشاہدحسین نے اس موقع پروزیراعظم کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ موقع کی مناسبت سے دھنیں بہت شاندارتھیں۔

متعلقہ عنوان :