بھارت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے امکانات کو مسترد کردیا

مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، پاکستان بے بنیاد الزامات لگانے پر اپنی سانس پھولانے کی بجائے اپنی توانائیاں دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے پر صرف کرے،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کی ہرزہ سرائی

جمعرات 24 نومبر 2016 23:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) بھارت نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، پاکستان بے بنیاد الزامات لگانے پر اپنی سانس پھولانے کی بجائے اپنی توانائیاں دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے پر صرف کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے حالیہ بیان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان بے بنیاد الزامات لگانے پر اپنی سانس پھولانے کی بجائے اپنی توانائیاں دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے پر صرف کرے ۔

ترجمان نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے امکان کی تصدیق نہیں کی اور کہاکہ مذاکرات اور دہشتگردی ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ۔انکا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ سشما سوراج گردوں کی بیماری کے باعث اگلے ماہ امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گی۔

متعلقہ عنوان :