قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ15گھنٹے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑگئی

ہنی شہزادی اور نداملک سمیت دیگر اداکارائیں ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتی رہیں ‘فنکاروں کا سروسز ہسپتال میں شدید احتجاج ملزموں کی فوری گر فتاری کا مطالبہ‘اداکارہ حنا عرف قسمت بیگ کو8گولیاں لگیں ‘ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی

جمعرات 24 نومبر 2016 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) قاتلانہ حملے میں زخمی ہونیوالی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ15گھنٹے ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑگئی‘ہنی شہزادی اور نداملک سمیت دیگر اداکارائیں ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتی رہیں ‘فنکاروں کا سروسز ہسپتال میں شدید احتجاج ملزموں کی فوری گر فتاری کا مطالبہ‘اداکارہ حنا عرف قسمت بیگ کو8گولیاں لگیں جبکہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اور انکے سیکرٹری علی رضا کو نامعلوم افراد نے جمعرات کی صبح لاہور کے علاقہ ہر بنس پورہ میں قاتلانہ حملہ کر کے نشانہ بنایا جس میں قسمت بیگ کو سینے اور ٹانگوں پر8گولیاں لگی جبکہ انکے سیکرٹری کو دوگولیاں ہاتھ اور پائوں پر لگی جسکے بعد دونوں کو لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ پر15گھنٹے سے زائد تک آئی سی یو میں زیر علاج رہنے کے بعد قسمت بیگ دم توڑ گئی جبکہ ان کے سیکرٹری زخمی ہوئے ہیںا ور خیرتت سے ہے جسکی اطلاع ملتے اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی ‘ند املک اور آفر ین خان سمیت دیگر شوبز فنکار بھی سروسز ہسپتال پہنچے جہاں شوبز فنکار قسمت بیگ کے جاں بحق ہونے پر ایک دوسرے کے گلے لگ کر روتی رہی اور قسمت بیگ کے قاتلوںکی گر فتاری کیلئے احتجاج بھی کیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔