چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمودکا بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا الوداعی دورہ

جمعرات 24 نومبر 2016 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا الوداعی دورہ کیا اور افسروں اور جوانوں ملاقاتیں کیں انہوں نے مرکز کے بہترین تربیتی معیار کو برقرار رکھنے پر سپاہ کی کاوشوں کو سراہا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے بلوچ ریجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا الوداعی دورہ کیا وہ بلوچ ریجمنٹ کے کرنل انچیف ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ ،لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال اور برگیڈیئر خالد جدون نے ان کا استقبال کیا ۔جنرل راشد محمود بلوچ ریجمنٹ کے افسروں اور جوانوں ملے اور انہوں نے مرکز کے بہترین تربیتی معیار کو برقرار رکھنے پر سپاہ کی کاوشوں کو سراہا ۔واضح رہے کہ جنرل راشد محمود نے بلوچ ریجمنٹ میں ہی بحثیت سیکنڈ لیفٹیننٹ کمیشن حاصل کیا تھا ۔