ْوزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
عشائیہ کے دوران’’ آج جانے کی ضد نہ کرو، میرے ڈھول سپاہیا، تاجدار حرم اور چاندنی راتیں‘‘ کی دھنیں پیش کی گئیں،وزیراعظم اور آرمی چیف نے دھنیں بجانے والوں کے پاس جا کر انکے فن کی تعریف کی عشائیے میں حلوہ ، روسٹ ، سٹیم روسٹ ، چکن پلائو، اور مٹن پیش کیا گیا ، مرکزی ٹیبل پر وزیر دفاع اور وزیر خزانہ کافی دیر تک آرمی چیف سے گپ شپ کرتے رہے میاں صاحب میں سمجھا آپ ڈائیٹنگ پر ہیں، آپ نے زبردست لاہوری کھانا کھلایا اور الوداعی عشائیے کو یادگار بنا دیا،مشاہد حسین سید کا وزیراعظم کے ساتھ مکالمہ ، آرمی چیف بھی مسکراتے رہے
جمعرات 24 نومبر 2016 22:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،عشائیہ کے دوران’’ آج جانے کی ضد نہ کرو، میرے ڈھول سپاہیا، تاجدار حرم اور چاندنی راتیں‘‘ کی دھنیں پیش کی گئیں،وزیراعظم اور آرمی چیف نے دھنیں بجانے والوں کے پاس جا کر انکے فن کی تعریف کی،عشائیے میں حلوہ ، روسٹ ، سٹیم روسٹ ، چکن پلائو، اور مٹن پیش کیا گیا ، مرکزی ٹیبل پر وزیر دفاع اور وزیر خزانہ کافی دیر تک آرمی چیف سے گپ شپ کرتے رہے۔
جمعرات کو وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔(جاری ہے)
عشائیہ کے دوران’’ آج جانے کی ضد نہ کرو، میرے ڈھول سپاہیا، تاجدار حرم اور چاندنی راتیں‘‘ کی دھنیں پیش کی گئیں،وزیراعظم اور آرمی چیف نے دھنیں بجانے والوں کے پاس جا کر انکے فن کی تعریف کی۔ مشاہد حسین سید نے بھی وزیراعظم سے کہا کہ میوزک بہت زبردست تھا ، وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ کو تو میوزک کا بہت شوق ہے ، آپ نے مجھے بھی آئی پیڈ تحفے میں دیا تھا پھر مشاہد حسین سید نے کہا کہ آج تو نائٹ آف جنرلز لگ رہی ہے۔
شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ میاں صاحب آج تو آپ نے لاہوری کھانا کھلایا ہے ۔ مشاہد حسین سید نے وزیر اعظم کے ساتھ مکالمہ کیا’’میاں صاحب میں سمجھا آپ ڈائیٹنگ پر ہیں۔ آپ نے زبردست لاہوری کھانا کھلایا اور الوداعی عشائیے کو یادگار بنا دیا آرمی چیف بھی مسکراتے رہے ۔ عشائیے میں حلوہ ، روسٹ ، سٹیم روسٹ ، چکن پلائو، اور مٹن سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ مرکزی ٹیبل پر وزیر دفاع اور وزیر خزانہ کافی دیر تک آرمی چیف سے گپ شپ کرتے رہے ۔عشائیے کے دوران سب سے پہلے مشروم سوپ پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی عشائیے کو یادگار بنانے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف کے دوران ون آن ون ملاقات بھی مفید رہی ۔ آرمی چیف نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر اعظم کو مشورے بھی دیئے جسے انہوں نے غور سے سنا۔ مشاہد حسین سید نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قومی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کوششوں کو سراہا ۔عشائیہ کے دوران وزیراعظم نے باغ جناح میں کرکٹ کھیلنے کا بھی ذکر کیا اور عشائیے کے اختتام پر ایک مہمان نے کہا کہ میاں صاحب لائن بہت لمبی ہے سب مہمانوں کو ایک ہی بار میں خدا حافظ کہہ دیں جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ نہیں میں خود سب معزز مہمانوں کو مل کر رخصت کروں گا پھر وزیراعظم نے تمام مہمانوں کو مصافحہ کر کے خود رخصت کیا،عشائیہ کے دوران نئی تقرریوں پر کسی نے گفتگو نہیں کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.