چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کا ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹل سنٹر کا الوداعی دورہ

جمعرات 24 نومبر 2016 22:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹل سنٹر کا الوداعی دورہ کیا۔ انہیں بلوچ رجمنٹ میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کی حیثیت سے کمیشن دیا گیا تھا جو اس وقت اس رجمنٹ کے کرنل ان چیف بھی ہیں۔

(جاری ہے)

بلوچ رجنمٹل سنٹر پہنچنے پر ان کا استقبال آئی جی ٹی اینڈ ای لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ ، کمانڈر راولپنڈی کور لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال اور سینٹر کمانڈنٹ بریگیڈیئر خالد خان جدون نے کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی اور بلوچ رجمنٹل سنٹر میں فراہم کیے جانے والے اچھے تربیتی معیار کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :