فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداران کے جائز اور برحق مطالبات کیلئے احتجاج کو دو مہینے ہوگئے ہیں ،غلام نبی مری

حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے، حکمرانوں کو فارماسٹس کے مسائل اور مشکلات کے حل سے کوئی دلچسپی اور ہمدردی نہیں ،رہنما بی این پی

جمعرات 24 نومبر 2016 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) بی این پی کے رہنمائوں نے کہا کہ فارماسسٹس ایسوسی ایشن بلوچستان کے عہدیداران کے جائز اور برحق مطالبات کیلئے جاری احتجاج کو دو مہینے ہورہے ہیں اس پر حکومت وقت جاری مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے جو اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ حکمرانوں کو فرماسٹس کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے سے کوئی دلچسپی اور ہمدردی نہیں ہے جس کے نتیجے میں فارماسٹس کے تشویش حق بجانب ہے ان خیالات کا اظہاربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و ضلعی جنرل سیکرٹری غلام نبی مری ، پارٹی کے سینئر رہنماء اور سابق رکن قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ ہزارہ نے گذشتہ روز پریس کلب کوئٹہ کے سامنے پارٹی کے ایک وفد کی صورت میں ان جاری احتجاجی کیمپ میں جاکر پارٹی کی جانب سے مکمل یکجہتی کی اس موقع پر احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں نے کہا کہ بہت افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ آج صحت سے وابستہ افراد اپنے بنیادی ضروریات جن میں سروس اسٹریکچرکی فعالی، ہیلتھ پروفیشنل الائونس میں اضافہ کلینکلفارماسٹس کی آسامیوں کا قیام عہدہ ڈائریکٹ کا قیام فارماسٹس کا ہائوس جاب ڈراگ ریگولیٹری اتارٹی ایکٹ کے قیام سول سیکرٹریٹ میں فارماسٹس کیلئے ٹیکنیکل پوسٹوں کے قیام جیسے جو مطالبات ہیں انھیں فوری طور پر حل کئے جائیں تاکہ فارماسسٹس بھی دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طر بہتر انداز میں یہاں کے غریب عوام کی صحت شعبہ سے وابستہ اپنے لوگوں کی بہتر انداز میں خدمت کرسکے انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں میں فارماسٹس کو یہ تمام سہولیات اور مراعات حاصل ہے جس کے نتیجے میں وہاں کے غریب لوگوں کی مسائل اور مشکلات اور صحت کے حوالے سے مسائل میں کمی ہورہی ہے جبکہ بلوچستان میں یہاں تمام سہولیات اور مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے گذشتہ دو مہینوں میں احتجاجی کیمپ میںفارماسٹس اپنے ان بنیادی ضروریات کیلئے احتجاج پر ہیںانہوں نے کہا کہ آج صوبائی اسمبلی میں اراکین صوبائی اسمبلی اور وزرا اپنے زاتی مراعات اور مفادات کیلئے تو ایوان میں قراردادیں منظور کرکے اپنے ذاتی مفادات کیلئے مراعات اور مفادات کو یقینی بنانے کیلئے مصروف عمل ہے تو دوسری طرف یہاں کے صحت شعبے سے اور دیگر اداروں کیلئے ان کے پاس کوئی پالیسی اور منصوبہ بندی نہیں ہے جو اس بات سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ موجودہ حکمران عوامی مسائل کے حل کرنے میں کتنے مخلص اور دلچسپی رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی نے ہمیشہ ہر فورم پر یہاں کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ان افراد کی بنیادی حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے جسے حکمرانوں نے غصب کیا ہوا ہے اور ان کے حقوق کے حصول کیلئے پارٹی نے ہمیشہ جاری احتجاجی تحریکوں میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے سے کبھی بھی دریغ نہیں کیا اور نہ یہاں کے استحصال کے شکار لوگوں کو مشکل اور تکلیف حالات میں جاری ناانصافیوں کے سامنے کبھی بھی تن و تنہا نہیں چھوڑا اور بی این پی وہ واحد سیاسی قوم وطن دوست جماعت ہے جو یہاں کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے خدمت کرنے والے طبقہ کی اجتماعی مفادات کی خاطر آواز بلند کرتے ہوئے جدوجہد میں مصروف عمل ہے انہوں نے فارماسٹس کے عہدیداروں کو یہ یقین دلایا کہ پارٹی ان کی حقوق اور جاری مطالبات کی حصول کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے حکمرانوں کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کرینگے تاکہ انھیں بنیادی ضروریات زندگی میسر ہوسکے اس موقع پر پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن سردار عمران بنگلزئی ، ضلعی سینئر نائب صدر میر غلام رسول مینگل ، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اسد سفیر شاہوانی، احمد نواز بلوچ، سردار رحمت اللہ قیصرانی ، قاسم پرکانی بی این پی کچھی کے سینئر رہنماء ادا کریم بلوچ، میر الطاف رند، محمد مراد کرد، شاکر سرپرہ ، میر نجیب اللہ جتک ملک عطاء اللہ مینگل ٹکری منیر احمد بنگلزئی ، کامریڈ یونس بلوچ، محمد سلطان مینگل رضا جان ، شاہی ، ظہور بلوچ، میر عبدالحئی کھیازئی ، ماسٹر عبدالعلیم بنگلزئی ، خورشید بلوچ، اکبر محمد شہی ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :