صدر ممنون حسین کل آرمی چیف کو الوداعی عشائیہ دیں گے

،سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ عسکری حکام کو دعوت

جمعرات 24 نومبر 2016 22:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کل جمعہ کی شب سبکدوش ہونیوالے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو الوداعی عشائیہ دیں گے،سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ عسکری حکام کو مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے جمعہ کی شب آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا جائے گا جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان ودیگر عسکری حکام اور سیاسی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔اس موقع پر صدر ممنون حسین کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات بھی ہوگی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :