سندھ اسمبلی اجلاس ، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ اتھارٹی پر قرارداد

پیپلز پارٹی کے دو ارکان اسمبلی فراز ڈیرو اور ڈاکٹر شرجیلا بورڈ ممبر منتخب

جمعرات 24 نومبر 2016 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ اتھارٹی ( سٹیوٹا ) پر پیپلز پارٹی کے دو ارکان سندھ اسمبلی فراز ڈیرو اور ڈاکٹ شرجیلا کو بحیثیت بورڈ ممبر منتخب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان کی کارروائی کے دوران وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے سٹیوٹا کے بورڈ آف گورنر کے لیے سندھ اسمبلی کے دو ارکان کے انتخاب کے حوالے سے ایک قرار داد پیش کی تھی ۔

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد نے تجویز پیش کی کہ حکومت کو چاہئے کہ سٹیوٹا کے بورڈ آف گورنر کے لیے ایک حکومت کا اور ایک اپوزیشن کا رکن منتخب کر لے ۔ ایوان نے بحث مباحثے کے بعد پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دونوں ارکان کو بورڈ کے لیے ممبر منتخب کر لیا ۔ بعد اسپیکر آغا سراج درانی نے اجلاس کی کارروائی جمعہ کی صبح تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :