سندھ اسمبلی میں رضاکارانہ سماجی بہبود آرڈی ننس 1961 ،سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ بل 2016 اور سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی 2016 متعارف

جمعرات 24 نومبر 2016 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کو رضاکارانہ سماجی بہبود کے اداروں ( رجسٹریشن اینڈ کنٹرول ) آرڈی ننس 1961 اور سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ ( ترمیمی ) بل 2016 ، سندھ ایمپلائز سوشل سکیورٹی ( ترمیمی ) 2016 کو ایوان میں متعارف کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسپیکر نے وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو کی درخواست پر متعارف کرائے جانے والے یہ تمام بل مزید غور کے لیے متعلقہ مجالس قائمہ کے حوالے کر دیئے ، جو سندھ اسمبلی کے اگلے سیشن میں اپنی رپورٹ پیش کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :