سیالکوٹ،ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی کوپھانسی دیدی گئی

جمعرات 24 نومبر 2016 22:55

سیالکوٹ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں سزائے موت کے قیدی کوپھانسی دیدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے موضع کوٹ بکراں کا رہائشی مقدمہ قتل میں ملوث ملزم احسان اللہ ولد محمد جٹ کو گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں پھانسی دیدی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم کی رحم کی تمام اپیلیں مسترد ہو چکی تھیں۔ جیل حکام نے پھانسی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :