سیالکوٹ،گھریلو ناچاقی پر شوہرنے بیوی کو گولی مار کر خود کو گولی مار لی

جمعرات 24 نومبر 2016 22:55

سیالکوٹ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پور میں خاوند نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی بیوی کو گولی مار نے کے بعد خود کو گولی مار لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پور کے رہائشی تنویر اقبال کا گزشتہ روز اپنی بیوی سے معمولی تنازعہ پر جھگڑا ہو گیاجس سے دلبرداشتہ ہو کر تنویر اقبال نے اپنے پستول سے اپنی بیوی صفیرہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور بعدازاں خود کو گولی مار لی ۔ واقعہ کے بعد ریسکیو1122اور مقامی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے نعشوں کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :