سیالکوٹ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جمعرات 24 نومبر 2016 22:55

․سیالکوٹ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ پٹھانوالی کا رہائشی محمد سلیم نامی شہری اپنی حویلی میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے محمد سلیم کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ صدر سیالکوٹ نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :