پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے حقوق کی ترجمان ہے،چوہدری طارق سبحانی

جمعرات 24 نومبر 2016 22:55

سیالکوٹ۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ۔مخالفین خالی الزام تراشی کر رہے ہیں ۔ جھوٹ پر مبنی الزام تراشیوں کی وجہ سے اپوزیشن عام انتخابات میں بری طرح ناکام ہو گی کیونکہ حکومت نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کے حقوق کی ترجمان ہے ۔ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی ۔وزیر اعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا سفرتیزی سے جاری ہے اور ہر محکمہ کو جدید خطوط پر کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) اپنے منشور پر عمل کررہی ہے اس کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں ۔

انہوںنے مزید کہا کہ عوام جانتی ہے کہ اس وقت پاکستان کی معیشت جس بلندی کو چھو رہی ہے و ہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا رہا ہے اور یہ بات دنیا بھر میں پاکستان مخالف قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہیں اسی لئے ان تمام سیاستدانوں کو اب سمجھ جانا چاہیے کہ قومی و بین الاقوامی ترقی انتہائی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :