وزیراعلیٰ پنجاب کاسیالکوٹ میںآتشزدگی سی3معذوربہن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعرات 24 نومبر 2016 22:53

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال روڈ پر سلنڈر پھٹنے کے باعث آتشزدگی کے واقعہ میں 3معذوربہن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں اور اس ضمن میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔