شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے قائم مقام وائیس چانسلر کا دوسرے سمسٹر 2016کے امتحانات کا دورہ

جمعرات 24 نومبر 2016 22:52

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورکے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ نے تدریسی شعبہ جات میں جاری دوسرے سمسٹر 2016کے امتحانات کا دورہ کیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر امتحان دینے والے طلبہ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ نے طلبہ و طالبات کو ہدایت کی کہ وہ قابلیت پر بھروسہ کریں ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نور شیخ نے شعبہ فارمیسی اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے دوسرے سمسٹر کے پرامن انعقاد کیلئے کیئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات پرامن ماحول میں لیئے جا رہے ہیں۔ دورے کے موقع پرپروفیسر ڈاکٹر سید نور شاہ بخاری ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر بدرالدین میمن ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز ، پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاہ ناظم ِ امتحانات ، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری میڈیا کو آرڈنیٹر و دیگر بھی قائم مقام وائیس چانسلر کے ہمراہ تھے۔