بھیڑوں اور بکریوں میں جان لیوا مہلک بیماری پی پی آر (کاٹا)کے خلاف ویکسین مہم کا آغاز

جمعرات 24 نومبر 2016 22:52

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) جانوروں کے افزائش و لائیو اسٹاک محکمہ اور اقوام متحدہ کے ادارے ایف اے او کے مشترکہ تعاون سے بھیڑوں اور بکریوں میں جان لیوا مہلک بیماری پی پی آر (کاٹا)کے خلاف ویکسین مہم کا آغازکر دیا گیا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اور اینیمل ہسبنڈری محمد علی ملکانی کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری سندھ ڈاکٹر مشتاق حسین جوکھیو، نیشنل فیلڈ آفیسرلائیو اسٹاک اسلام آباد ڈاکٹر شاہد قائم خانی، ڈاکٹر احتشام رانا اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر برکت جوگی نے تعلقہ نارا اور کنگری کے علاقوں میں ویکسین مہم کا آغاز کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر برکت جوگی نے اس سلسلے میں بتایا کہ یہ مہم 15دن تک جاری رہے گی انہوں نے مویشی پالنے والے تمام افراد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے تمام جانورو ں کو اس بیماری سے بچائو کے لیے ویکسین کرائیں تاکہ تمام پالتو جانور اس بیماری سے تاحیات بچ سکیں اور بیماری کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔