انسداد پولیو کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر خیرپور کا مختلف مراکز کااچانک دورہ

جمعرات 24 نومبر 2016 22:52

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) انسداد پولیو کمیٹی کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے صوبھودیرو، ہنگورجہ، گڈیجی کے آر ایچ سی، آر ایچ یوسینٹرز کا اچانک دورہ کیا۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ا نہوںنے انسداد پولیو مہم کے مائیکرو پلان درست نہ ہونے، نگرانی کے ناقص نظام اور پولیو ورکرز کی بہتر تربیت نہ ہونے پر پولیو انچارج، یو سی ایم اوز پر سخت برہمی کا اظہار کیااور اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی سی آفس طلب کرلیا۔

ڈی سی خیرپور نے متعلقہ علاقوں میں وقت پر پولیو کی ٹیمیں روانہ نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر اے ڈی سی ریاض حسین وسان، ڈی ایچ او ڈاکٹر نثار احمد پھلپوٹو، ڈاکٹر وشنو رام، مختیارکار اقبال جنڈران اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس سے اپنے بچوں کو ہر صورت میں بچانا ہے مہم کے دوران لاپرواہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا پولیو ورکرز دوران ڈیوٹی تمام بچوں کو اپنا بچہ سمجھ کر اس بیماری کے خلاف جہاد میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم کے بارے میں سہ روزہ کارکردگی رپورٹ چیف سیکرٹری سندھ اور متعلقہ حکام کو تحریری طور پر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :