کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی‘ ڈی آئی جی سکھرریجن پولیس فیروز شاہ

جمعرات 24 نومبر 2016 22:52

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ڈی آئی جی سکھرریجن پولیس فیروز شاہ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سکھرمیں عید میلاد النبی ؐ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں انہوں نے علماء کرام کو حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے کہا کہ وہ ضابطہ اخلاق پر پابندی سے عمل کریں اور جلوسوں کے لئے جو روٹس متعین کئے گئے ہیں انہی راستوں سے جلوس نکالے جائیں ۔

ڈی آئی جی سکھر نے مزید کہا کہ وال چاکنگ اور قابل اعتراض تقاریر سے گریز کیا جائے تا کہ کسی کی بھی دل آزاری نہ ہو اس سلسلے میں سول ڈیفنس اور رضا کار اسکاؤٹس کی فہرستیں فراہم کی جائیں تا کہ ان کو پولیس کی جانب سے مطلوبہ تربیت دلای جائے اور اس طرح کے اہم مواقع پر ان کی خدمات سے استفادہ کیا جا سکے ۔ اجلاس میں ایس ایس پیز سمیت دیگر افسرا ن نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :