جھل مگسی‘گوٹھ کوریجہ میں پرائمری سکول کے طالب علم نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

جمعرات 24 نومبر 2016 22:48

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء)جھل مگسی کے علاقے گوٹھ کوریجہ میں پرائیمری سکول کے طالب علم نے فائیرنگ کر کے خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق جھل مگسی کے علاقے گوٹھ کوریجہ میں پرائیمری سکول کے طالب علم امیر بخش ولدبگن خان قوم ساکھانی مگسی نے فائیرنگ کر کے خود کشی کر لی ۔خود کشی کی وجہ گھریلو ناچاقی بتلائی جارہی ہے۔مزید تفتیش جھل مگسی لیویز فورس کر رہی ہے۔