بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر اپنے مظالم چھپانے کیلئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہاہے ‘پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘وطن کی مٹی کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی دینے والے اہلکاروں کی قربانی تاریخ میں یاد رکھی جائینگی

مسلم لیگ(ن) کے رہنماء وسینیٹر نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری کی ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت

جمعرات 24 نومبر 2016 22:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء وسینیٹر نواب زادہ میر نعمت اللہ خان زہری نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر اپنے مظالم چھپانے کیلئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہاہے ،انہوں نے پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وطن کی مٹی کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی دینے والے اہلکاروں کی قربانی تاریخ میں یاد رکھی جائینگی ،انہوں نے کہاکہ مسافر بس اور ایمبولینس کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہاء ہے ،بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے اقوام متحدہ اور مہذب ممالک بھارت کے کشمیر میں مظالم اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں ،پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات اور عظیم منصوبہ سی پیک ہمسایہ ممالک کو ہضم نہیں ہورہا اس لئے بھارت کے اپنے کرایے کے قاتلوں کے ذریعے پاک وطن پاکستان میں دہشت گردی کرکے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کی کوشش کررہاہے ۔